ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سائنا کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان بیڈمنٹن مشترکہ ٹیم مقابلے کے فائنل میں

سائنا کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان بیڈمنٹن مشترکہ ٹیم مقابلے کے فائنل میں

Mon, 09 Apr 2018 12:11:11    S.O. News Service

گولڈ کوسٹ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سائنا نہوال کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے دولت مشترکہ کھیلوں میں بیڈمنٹن مخلوط ٹیم مقابلے کے سیمی فائنل میں آج سنگاپور کو 3.1سے شکست دے دی۔ ہندوستان کے لیے یہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیل 2014 میں کانسی کے پلے آف مقابلے میں سنگاپور سے 2.3 سے ملی شکست کا بدلہ تھا۔گزشتہ چار دن میں پانچواں میچ کھیل رہی سائنا نے سنگاپور کی جیا کم سے کم یو کو 21.8, 21.15 سے شکست دی۔جیت کے بعد سائنا نے کہاکہ ہم فائنل میں پہنچنے کی توقع تھی۔ میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنگاپور سے ہمیں ایسا چیلنج ملے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ میچ جیت کر بھارت کو فائنل تک لے جانے میں مدد کر سکی۔


Share: